google.com, pub-1930885105786257, DIRECT, f08c47fec0942fa0
loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 02:37

سنگِ چہرہ نما تو میں بھی ہوں

سنگِ چہرہ نما تو میں بھی ہوں
دیکھیے، آئینہ تو میں بھی ہوں

بیعتِ حسن کی ہے میں نے بھی
صاحبِ سلسلہ تو میں بھی ہوں

کون پہنچا ہے "دشتِ امکاں” تک
ویسے پہنچا ہوا تو میں بھی ہوں

آئینہ ہے سبھی کی کمزوری
تم ہی کیا، خود نما تو میں بھی ہوں

مجھ پہ ہنستا ہے کیوں ستارہِ صبح
رات بھر جاگتا تو میں بھی ہوں

میرا دشمن ہے دوسرا ہر شخص
اور وہ "دوسرا” تو میں بھی ہوں

شبنم رومانی​

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم