MOJ E SUKHAN

سنی ہے چاپ بہت وقت کے گزرنے کی – Suni hai chaap bohat waqt ke guzarne ki

سنی ہے چاپ بہت وقت کے گزرنے کی
مگر یہ زخم کہ حسرت ہے جس کے بھرنے کی

ہمارے سر پہ تو یہ آسمان ٹوٹ پڑا
گھڑی جب آئی ستاروں سے مانگ بھرنے کی

گرہ میں دام تو رکھتے ہیں زہر کھانے کو
یہ اور بات کہ فرصت نہیں ہے مرنے کی

بہت ملال ہے تجھ کو نہ دیکھ پانے کا
بہت خوشی ہے تری راہ سے گزرنے کی

بتاؤ تم سے کہاں رابطہ کیا جائے
کبھی جو تم سے ضرورت ہو بات کرنے کی

اجمل سراج

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم