loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 02:06

سوال شام پہ آیا جواب شب آخر

غزل

سوال شام پہ آیا جواب شب آخر
کشیدگی کا نہ پایا مگر سبب آخر

تمہارے غم مرے خواہاں نہ میرا اپنا وجود
کہاں سے لاؤں گی میں شدت طلب آخر

عنایت ان کی جو وہ حال پوچھ لیں ورنہ
کسی سے ان کے مراسم ہوئے ہیں کب آخر

محبتوں کی روایت تو کائنات میں ہے
تمہاری آنکھ ہے اول نہ میرے لب آخر

تمہارے نام سخن اور تم نہیں سمجھے
ہمارے شعر ہوئے حصۂ ادب آخر

نہیں ملا کوئی یہ بات پوچھنے والا
بنا لیا ہے یہ کیا زندگی کا ڈھب آخر

اڑا جو طائر ہستی تو پھر نہ ٹھہرے گا
نسیمؔ کر تو سہی کوشش طرب آخر

وضاحت نسیم

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم