loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

17/06/2025 17:59

سچ ہے یہ بے کار ہمیں غم ہوتا ہے​

سچ ہے یہ بے کار ہمیں غم ہوتا ہے​
جو چاہا تھا، دنیا میں کم ہوتا ہے​

​ڈھلتا سورج، پھیلا جنگل، رستہ گم​
ہم سے پوچھو کیسا عالم ہوتا ہے​

​غیروں کو کب فرصت ہے دکھ دینے کی​
جب ہوتا ہے کوئی ہمدم ہوتا ہے​

​زخم تو ہم نے ان آنکھوں سے دیکھے ہیں​
لوگوں سے سُنتے ہیں مرہم ہوتا ہے​

​ذہن کی شاخوں پر اشعار آ جاتے ہیں​
جب تیری یادوں کا موسم ہوتا ہے​

​جاوید اختر​

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم