MOJ E SUKHAN

شام جب مرے ساتھ کرتے ہیں

شام جب مرے ساتھ کرتے ہیں
بولتے ہیں نا بات کرتے ہیں

بس یونہی دیکھتے ہی رہتے ہیں
آنکھوں آنکھوں میں رات کرتے ہیں

ان کے زیرِ اثر وہ پیادہ ہے
جس سے دنیا کو مات کرتے ہیں

ان کو دل جیتنا نہیں آتا
وہ تو تسخیر ذات کرتے ہیں

شام جب ڈوبنے کو ہوتی ہے
در و دیوار بات کرتے ہیں

تری دنیا سے جا رہے ہیں ہم
آؤ اب ہم وفات کرتے ہیں

جس نے چپکے سے لے لیا مرا دل
اس سے دو چار ہاتھ کرتے ہیں

آپ کو کچھ خبر نہیں شائق
لوگ جو میرے ساتھ کرتے ہیں

(سید شائق شہاب)

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم