MOJ E SUKHAN

صبح کی پہلی کرن سپنے سہانے لے گئی

صبح کی پہلی کرن سپنے سہانے لے گئی
ایک ساعت ساتھ اپنے ،سو زمانے لے گئی

محفلِ غم سے ابھی میں لوٹ کر آیا ہی تھا
یاد تیری کر کے پھر حیلے بہانے لے گئی

آ لیا رستے میں پہلے تیز آندھی نے مجھے
اور پھر بارش بہا کر شامیانے لے گئی

گردشِ دوراں مرے آنگن میں آئی جب کبھی
دے گئی صدمے نئے کچھ غم پرانے لے گئی​

نازؔ خیالوی​

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم