Zaroori Tha magar Khoolay na Jaaty
غزل
ضروری تھا مگر کھولے نہ جاتے
گھٹن تھی پھر بھی در کھولے نہ جاتے
اگر پرواز پر پابندیاں تھیں
ہمارے بال و پر کھولے نہ جاتے
تمھارے میکدوں کی خیر لیکن
ہمارے نام پر کھولے نہ جاتے
مجھے ویرانگی اچھی تھی شاہا
درندے شہر پر کھولے نہ جاتے
فرح گوندل
Farah Gondal