MOJ E SUKHAN

عرض ہے التجا ہے مِنت ہے

عرض ہے التجا ہے مِنت ہے
بس مجھے آپ کی ضرورت ہے

کوئی الزام مجھ پہ دھر دیجے
یہ بھی میرے لیئے غنیمت ہے

ذکر میرا کیا کریں سب سے
دل کا ارمان ہے یہ حسرت ہے

آپ کو بیر تو نہیں مجھ سے ؟
یہ علامت برائے الفت ہے

خیر اب جو بھی ہو مرے ہمدم
مان لیجے ہمیں محبت ہے

تم بھی خاور لگے رہو انتھک
ٹالنے کی انہیں بھی عادت ہے

خاور کمال صدیقی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم