Ishq is Baar Youn Howa Mujh Ko
غزل
عشق اس بار یوں ہوا مجھ کو
رہ گیا قیس دیکھتامجھ کو
تیری گلیوں کی خاک اڑانی ہے
رقص کرنا ہے جا بجا مجھ کو
اس کے چہرے کی چاندنی پا کر
چاند لگنے لگا دیا مجھ کو
شوق تھا نا تجھے اعانت کا
گر گیا ہوں تو اب اٹھا مجھ کو
میں نے حد کر دی اعتبار کی جب
اس نے اندھا سمجھ لیا مجھ کو
کر دیا پھر سپردِ شب اس نے
دے کے تحفے میں اک دیا مجھ کو
میں تو نکلا تھا کھوج میں اپنی
مل گیا راہ میں خدا مجھ کو
علی صدف
Ali Sadaf