loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 18:01

علی مولیٰ علی مولیٰ علی مولیٰ علی مولیٰ – Ali Mola Ali Mola Ali Mola Ali Mola

علی مولیٰ علی مولیٰ علی مولیٰ علی مولیٰ
زباں کے ساتھ دل بولا علی مولیٰ علی مولیٰ

علی اعلیٰ ہے اولیٰ ہے علی کا بول بالا ہے
جو بالا ہے وہ یہ بولا علی مولیٰ علی مولیٰ

علی طاہر ہیں مظہر ہیں مقدم ہیں مؤخر ہیں
علی اولی علی اولیٰ علی مولیٰ علی مولیٰ

علی نفس پیمبر ہیں علی بہتر ہیں برتر ہیں
ہر اک میزان میں تولا علی مولیٰ علی مولیٰ

علی کی بادشاہی ہے علی اسم الٰہی ہے
علی نے سر حق کھولا علی مولیٰ علی مولیٰ

ذہینؔ مست مولیٰ نے شراب عشق مولیٰ میں
غم کونین کو گھولا علی مولیٰ علی مولیٰ

ذہین شاہ تاجی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم