MOJ E SUKHAN

فدا خالدی کی رباعیات

اس قول میں تخریف نہیں ہو سکتی
تخفیف ہو تخفیف نہیں ہو سکتی

مجبور ہیں ہم لوح و قلم کے مالک
ہم سےتری تعریف نہیں ہو سکتی

—-

گھنگھورگھٹاوں کے نظارے ساقی
بدمست ہواوں کے اشارے ساقی

لا جام ! کہ پڑ رہی ہیں ایسی بوندیں
جیسے کہ برس رہے ہوں تارے ساقی

——

اک حسن کی تنویر سمجھتے ہیں مجھے
صد لائق توقیر سمجھتے ہیں مجھے

دیکھیں تو کبھی آپ بھی میری جانب
سب آپ کی تصویر سمجھتے ہیں مجھے

فدا خالدی دہلوی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم