قائدِ اعظم کہہ گئے سب کو
آزادی کو نعمت سمجھو
پڑھ لکھ کر تم محنت کرلو
دیس میں اپنے خوشیاں بھردو
یہ بچے ہیں شان ہماری
ان سے ہے پہچان ہماری
دشمن سے مت کرنا یاری
کردے گا یہ مارا ماری
دہقانوں کو حق دینا تم
ان کو زیادہ کم لینا تم
سچ کی رسی تھام کہ رکھنا
جھوٹ سے ہرپل بچ کر چلنا
دیس ہمارا اک نعمت ہے
اس کے دم سے دھن دولت ہے
نسیم شیخ