loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 10:29

قرار ملنا نہیں اور گر کہیں پہ مجھے – Qarar milna nahi or gar kahi pe mujhe

قرار ملنا نہیں اور گر کہیں پہ مجھے
تو کیوں فلک سے اتارا گیا زمیں پہ مجھے

جہاں جہاں بھی ضرورت تمہارے قرب کی تھی
کمی تمہاری رہی ہے وہیں وہیں پہ مجھے

تو میرا وہم تھا اور میں گمان تھا تیرا
گزارنی ہے حیاتی اسی یقیں پہ مجھے

وہ میری ذات پہ تنقید سے معزز ہے
سو پیار آتا ہے اس اپنے نکتہ چیں پہ مجھے

میں کیوں نہ سجدہ کروں بارگاہ میں تیری
یہ داغ یوں بھی سجانا تو ہے جبیں پہ مجھے

مکان ہوں میں مجھے چھوڑ دے وہ کب جانے
یقین پل کا نہیں ہے رضا مکیں پہ مجھے

یہ تیرا شہر تو مقتل کے جیسا ہے راجا
دکھائی دیتا ہے خوں سب کی آستیں پہ مجھے

احمدرضاراجا

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم