MOJ E SUKHAN

قسم اپنی دلا کے پوچھا ہے

Qasam Apni Dila ky pocha hay

غزل

قسم اپنی دلا کے پوچھا ہے
کیوں فسردہ ہوں آ کے پوچھا ہے

سارا دن کیوں نظر نہیں آتے
رات خوابوں میں آ کے پوچھا ہے

تجھ میں کتنی ہے قوتِ برداشت
اک ستم اور ڈھا کے پوچھا ہے

اب بتا روشنی ہوئی کہ نہیں
دل ہمارا جلا کے پوچھا ہے

مجھ سے کیوں دور دور رہتے ہو
اس نے نزدیک آکے پوچھا ہے

شرم سے جھک گئی نظر اس کی
جب بھی نظریں ملا کے پوچھا ہے

اک جگہ کب تلک رہے کوئی
درد نے تلملا کے پوچھا ہے

حال پوچھا ہے میرا اوروں سے
کیا کبھی مجھ سے آ کے پوچھا ہے

کب برسنا ہے غم کی بدلی نے
شاؔد اس دل پہ چھا کے پوچھا ہے

شمشاد شاد

Shamshad Shad

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم