loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 09:55

لائی ہو خوشبو درِ سرکارﷺ کی، خوش آمدید

Laai Ho Khushboo dr e sarkar ki khush aamdeed

نعت

لائی ہو خوشبو درِ سرکارﷺ کی، خوش آمدید
اے ہوائے سروری ، اے دلبری ، خوش آمدید

۔بس قدم رکھا مدینے میں، یہ جھرنا ہو گئیں
اے خوشا آنکھوں کی یہ وارفتگی، خوش آمدید

اپنی رحمت میں لیا ایسے کہ سب عصیاں دُھلے
یہ کرم کی بارشیں ، یہ داوری ، خوش آمدید

مانگ لوں انﷺ کے توسط سے تو کیا ملتا نہیں؟
جوش میں آئی یہ بندہ پروری ، خوش آمدید

وہ سراپا عفو و رحمت سن رہے ہوں گے ضرور
اے دعائے نیم شب رقت بھری ، خوش آمدید

ذاتِ اقدس ہے کہ شہرِ علم کہلاتے ہیں وہ
ایسا رتبہ ، ہے حوالہ آگہی ، خوش آمدید

گویا ، ہر موئے بدن میرا ، سماعت ہو گیا
کی ثنا کس نے مرے سرکارﷺ کی، خوش آمدید

چُھو لیا روضے کی جالی کو، مہک اٹھی ہوں میں
روح میں اتری ہوئی اے سرخوشی ، خوش آمدید

مرحبا ، لکھتی رہوں بس مدحتِ شاہِ اممﷺ
یہ قلم ، قرطاس اور یہ شاعری، خوش آمدید

( نسرین سید )

Nasreen Syed

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم