MOJ E SUKHAN

لاکھ دل نے پکارنا چاہا

لاکھ دل نے پکارنا چاہا
میں نے پھر بھی تمہیں نہیں روکا

تم مری وحشتوں کے ساتھی تھے
کوئی آسان تھا تمہیں کھونا؟

تم مرا درد کیا سمجھ پاتے
تم نے تو شعر تک نہیں سمجھا

کیا کسی خواب کی تلافی ہے؟
آنکھ کی دھجیوں کا اڑ جانا

اس سے راحت کشید کر!! دن رات
درد نے مستقل نہیں رہنا

آپ کے مشوروں پہ چلنا ہے؟
اچھا سنیے میں سانس لے لوں کیا؟

خواب میں امرتا یہ کہتی تھی
ان سے کوئی صلہ نہیں بیٹا

دیکھ تیزاب سے جلے چہرے
ہم ہیں ایسے سماج کا حصہ

لڑکھڑانا نہیں مجھے پھر بھی
تم مرا ہاتھ تھام کر رکھنا

وارثان غم و الم ہیں ہم
ہم سلونی کتاب کا قصہ

سن مری بد گماں پری!! سن تو
ہر کوئی بھیڑیا نہیں ہوتا

فریحہ نقوی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم