MOJ E SUKHAN

لفظوں جیسی پاگل چاہت اس کی بھی

لفظوں جیسی پاگل چاہت اس کی بھی
غزلیں نظمیں بھیجنا عادت اس کی بھی

لگتا تھا کہ اس سے باتیں کرتی ہے
گم سم گم سم ایک محبت اس کی بھی

سب میں رہنا ‘سب سے دور نکل جانا
بالکل میرے جیسی حالت اس کی بھی

وہ تو جیسے میرے جسم کا حصہ تھا
جھیلتا رہتا تھا میں وحشت اس کی بھی

خواب کے بدلے اشک چکانے پڑتے ہیں
قسطوں میں جاتی ہے قیمت اس کی بھی

(سعود عثمانی )

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم