لوگ کب تک تری مورت دیکھیں
اس سے بہتر کوئی صورت دیکھیں
تو کہ ہر شخص کو اُجلا سمجھے
ہم کہ ہر دل میں کدورت دیکھیں
میرے دامن میں کوئی تار نہیں
لوگ اب اپنی ضرورت دیکھیں
کوئی یوں بھی ہمیں پہچانتا ہے
آؤ ہر ایک کی صورت دیکھیں
تو بھی پیارا ہے، زمانہ بھی حسیں
تجھے دیکھیں کہ ضرورت دیکھیں
مرنے جینے کی ہزاروں فلمیں
رام کس کس کی مہورت دیکھیں
رام ریاض