MOJ E SUKHAN

مجھے علم تھا

مجھے علم تھا
مجھے علم تھا
کہ تو چاہتوں کے غرور میں
سرِ راہ آٸے گا ایک دن
مجھے یوں ستاٸے گا ایک دن
مجھے بھول جاٸے گا ایک دن
مجھے علم تھا
مجھے علم تھا
کہ تری انا میں فتور ہے
کہ تو پاس ہوتے ہوٸے بھی
کوسوں دور ہے
کہ بہار ، گل تو کھلاٸے گی
مجھے زہر غم کا پلاٸے گی
مجھے مار ڈالے گی ایک دن
یہ مرا جنازہ اٹھاٸے گی
مجھے علم تھا
مجھے علم تھا
ترا پیار
صرف مرے لٸے ہی گناہ ہے
مجھے علم تھا
کہ تری نظر میں
ہزار چہرے ہیں جلوہ زن
ترے دل میں ہے کوٸی مہ جبیں
کوٸی گلبدن
کہ نفس نفس پہ لکھا ہوا ہے
کسی کا نام گہے گہے
سرِ انجمن
مجھے علم تھا

مدیحہ شوق

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم