MOJ E SUKHAN

مجھ میں رہ کر میں ہی میں آخر یہ کہتا کون ہے

مجھ میں رہ کر میں ہی میں آخر یہ کہتا کون ہے
تُو نہیں ہے تو بتا مجھ میں سراپا کون ہے

فخر سے تم پوچھتے ہو ہم سے اچھا کون ہے
تم سے اچھے تو تمہیں ہو تم سے اچھا کون ہے

تُو مرا ہے آئینہ اور میں ترا ہوں آئینہ
مجھ کو سمجھا دے کہ اب کس کا تماشہ کون ہے

تجھ کو پا کر تجھ ہی سے ہم دیکھتے ہر شے کو ہیں
جس طرح تُو دیکھتا ہے دیکھ سکتا کون ہے

مجھ سے ظاہر تُو ہوا ہے تجھ سے ظاہر میں ہوا
سوچتا ہوں ہر گھڑی میں کس کا پردہ کون ہے

اب تصور میں سمایا ہے فقط جلوہ تیرا
آئے کوئی اور دوجا اور ایسا کون ہے

مانگے بن ہی دے رہا ہے تو طلب سے بھی سوا
اس جہاں میں تیرے بن تو پھر سخی کا کون ہے

سخی سرمست

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم