MOJ E SUKHAN

مجھ کو معلوم تھا منزل کا پتا مجبوراً

مجھ کو معلوم تھا منزل کا پتا مجبوراً
وہ مرے ساتھ بہت دور چلا مجبوراً

آج تزئین چمن کرنا ضروری تھا بہت
کر دیا شاخ سے پھولوں کو جدا مجبوراّ

ایک جگنو تھا ادھر رات کی تاریکی تھی
روشنی کرنے لگا بجھتا دیا مجبوراً

آج وہ بزم میں دنیا کو دکھانے آیا
جبر سے میں نےکہا اس نے سنا مجبوراً

مسکراہٹ تو ہے محفل کی خوشی کے خاطر
ہاتھ پہ رجتی نہیں ہے کیا حنا مجبوراً

سید غضنفر علی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم