loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

19/04/2025 08:55

محبتوں کی یہ کیسی مَیں رہگزار میں ہوں

محبتوں کی یہ کیسی مَیں رہگزار میں ہوں
نہ آئیگا وہ مگر پھر بھی انتظار میں ہوں

وہ فخر حسن ہے مجھ کو بھی عشق پر ہے غرور
وہ لاکھوں میں ہے تو میں بھی کچھ اک ہزار میں ہوں

چھڑانا چاہو جو دامن چھڑا نہ پاؤگے
خموشیوں میں کہیں ہوں کہیں پکار میں ہوں

بکھر چکی ہوں بہت آرزو مگر پھر بھی
ہر ایک آئینہ خانے میں ہر سنگھار میں ہوں

اسیر زلف کیا ہے کسی حسیں نے کہیں
کسی کے خانۂ دل کے حسیں مزار میں ہوں

رئیسہ خمار آرزو

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم