loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

04/08/2025 18:57

محبتوں کے معانی کبھی لکھوں گا میں

Mahabatoo kay maani kabhi likhoon ga main

غزل

محبتوں کے معانی کبھی لکھوں گا میں
یہ درد و سوزِ جوانی کبھی لکھوں گا میں

ہر ایک زخم کھلے گا گلاب کی صورت
ہر ایک تیری نشانی کبھی لکھوں گا میں

تمہارا عشق سرایت ہے جسم میں جیسے
رگوں میں خوں کی روانی کبھی لکھوں گا میں

کروں گا کوچ بڑے ہی سکوت سے لیکن
یہ وجہِ نقل مکانی کبھی لکھوں گا میں

ترے لبوں پہ کھلی مسکراہٹوں میں چھپی
اداسیوں کی کہانی کبھی لکھوں گا میں

مجھے تو کرنی بھی ہے بات اور چھپانی بھی
نئی بتا کے پرانی کبھی لکھوں گا میں

امر کروں گا محبت کو اور پھر سے ولیؔ
تمام سلسلے فانی کبھی لکھوں گا میں

شاہ روم خان ولی

Shah Room Khan Wali

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم