24/02/2025 06:12

محبت کرنے والوں کو وفا کا جاننا لازم

محبت کرنے والوں کو وفا کا جاننا لازم
علاج درد سے پہلے دوا کا جاننا لازم

بڑا تھا شوق سجدے کا چلے آئے ہو مسجد میں
عبادت کرنے سے پہلے خدا کا جاننا لازم

بھری محفل میں آنکھوں کے اشارے سمجھے جاتے ہیں
جنوں اپنی جگہ پر ہے حیا کا جاننا لازم

ارے دیوانے آجا بیٹھ جا یہ دل کی محفل ہے
کہاں بیٹھے گا تو لیکن جگہ کا جاننا لازم

ہے اس کا عزم وہ رستے میں رک کر دم نہیں لے گا
مسافر کو یہ بتلا دو قضا کا جاننا لازم

کوئی بھی سچ نہ بولے حکم حاکم ہے یہی کاوش
وگرنہ جاں سے جائے گا خطا کا جاننا لازم

کاوش کاظمی

مزید شاعری