loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/04/2025 02:56

مراسم اِس لیے پیدا کیے دربان سے پہلے​

مراسم اِس لیے پیدا کیے دربان سے پہلے
کہ دروازہ بھی آتا ہے کِسی کے لان سے پہلے

پھر اُس کے بعد تنہائی کے دُکھ بھی جھیلنے ہوں گے
یہی ڈر تھا رفاقت کے ہر اِک اِمکان سے پہلے

مناسب ہے کہ اپنے راستے تبدیل کر لیں ہم
کِسی اُلجھن، کِسی تلخی، کِسی خلجان سے پہلے

چمک اُٹھے ہیں بالوں میں منور تار چاندی کے
کِسی کے صحن میں دُھوپ آ گئی دالان سے پہلے

کریں گے گفتگُو بھی، گر ہمیں دُنیا نے مُہلت دی
ذرا ہم دیکھ تو لیں تجھ کو اِطمینان سے پہلے

میں شرمندہ ہوں رفتگاں سے جانے کیوں ساجد
بدل دیتا ہوں رستہ، روز قبرستان سے پہلے

اعتبار ساجد

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم