مری غزلیں مری نظمیں مرے نغمے تمہارے ہیں
مرے سرتال اور سنگیت کے دھارے تمہارے ہیں
جو گلشن میں کھلے ہیں پھول وہ سارے تمہارے ہیں
فلک پر جتنے نکلے ہیں وہ سب تارے تمہارے ہیں
جہاں بھی خار بکھرے ہیں وہ میرے راستے ہیں سب
جہاں بھی پھول بکھرے ہیں وہ سب رستے تمہارے ہیں
جو میرے دل کی دیواروں سے اب تک مٹ نہیں پائے
کسی تصویر کی صورت میں وہ نقشے تمہارے ہیں
کسی بھی وقت شب کی تیرگی میں ملنے آ جاؤ
مری راتیں, مری نیندیں, مرے سپنے تمہارے ہیں
ظہیرالدین شمس