Mry Sahan e Dil ki wo Taza Kali Ho
غزل
مرے صحنِ دل کی وہ تازہ کلی ہو
جسے دیکھ کر ہی ملی زندگی ہو
محبت محبت کہے جا رہی ہو
محبت کے معنی ذرا جانتی ہو؟
تم آنکھیں جھپکتی نہیں ہو مری جاں
مجھے یہ بتاٶ کہاں کھو گٸی ہو
یہ آنکھوں کی سرخی بتاتی ہے مجھ کو
کسی نہ کسی کو بہت چاہتی ہو
مری زندگی ہے اندھیرا اندھیرا
مری رہگذر کی تمہیں روشنی ہو
ترا نام لکھ کر زمیں چومتا ہے
وہ طاسین جس کو بلاتی رہی ہو
طاسین سمندر
Taseen Samandar