MOJ E SUKHAN

مسیحا اچھا ہو پھر بھی شفا نہیں ہوتی

غزل

 

مسیحا اچھا ہو پھر بھی شفا نہیں ہوتی
مریضِ عشق کی کوئی دوا نہیں ہوتی

تِرے فراق کا حاصل ہے زندگی کا جبر
نمازِ عشق کوئی بھی قضا نہیں ہوتی

چمن گلاب سے معمور تھا کبھی مگر آج
یہاں کلی نہیں کِھلتی صبا نہیں ہوتی

ہے عشق اور بیاباں میں رابطہ مضبوط
کبھی بغیر سماعت صدا نہیں ہوتی

گزررہی ہے اُسی کی پناہ میں مِری زیست
میں جانتی ہوں کب اس کی رضا نہیں ہوتی

حسین گھاؤ ہے، گرچہ بہت ہی گہرا ہے
کہ زخم دینے پہ کوئی سزا نہیں ہوتی

وہ زندگی کے مرض میں ہوئی ہے قید ثمر
کہ روح عشق سے اس کی رہا نہیں ہوتی

ثمرین ندیم ثمر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم