MOJ E SUKHAN

مشاعرے کے لئے قید طرح کی کیا ہے

مشاعرے کے لئے قید طرح کی کیا ہے
یہ اک طرح کی مشقت ہے شاعری کیا ہے

جو چاہتے ہیں کہ میں طرح میں غزل لکھوں
انہیں خبر ہی نہیں میری پالیسی کیا ہے

غزل جو طرح میں لکھی ہے کس طرح لکھی
یہ پوچھنے کی کسی کو اتھارٹی کیا ہے

غزل کی شکل بدل دی ہے آپریشن سے
سخنوری ہے اگر یہ تو سرجری کیا ہے

میں جب غزل میں گلستان کا ذکر کرتا ہوں
وہ پوچھتے ہیں گلستاں کی فارسی کیا ہے

غزل کے بدلے اگر کچھ معاوضہ مل جائے
میں سوچتا ہوں تو پھر شاعری بری کیا ہے

میری غزل میں تخلص کسی کا فٹ کر دو
تخلصوں کی بھی اس شہر میں کمی کیا ہے

دلاور فگار

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم