MOJ E SUKHAN

ملال چھوڑ دوں ذکر ملال بھی نہ کروں

قطع

ملال چھوڑ دوں ذکر ملال بھی نہ کروں
یہ قید اچھی ہے میں عرض حال بھی نہ کروں

کرم کرو مرا احساس چھین لو مجھ سے
کہ میں تمہاری جفا کا خیال بھی نہ کروں

جو التجا کو سمجھتے ہو احتجاج مرا
تو کیا یہ چاہتے ہو میں سوال بھی نہ کروں

محمود سروش

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم