loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

08/06/2025 01:30

ممنون گیسو و لب و رخسار کون ہے

غزل

ممنون گیسو و لب و رخسار کون ہے
مجھ سا شہید طالع بیدار کون ہے

محو طواف کوچۂ جاناں سبھی تو ہیں
لیکن یہ دیکھیے کہ سر دار کون ہے

اک شمع ہے سو جلتی ہے اپنی ہی آگ میں
اے سوز عشق تیرا عزادار کون ہے

دنیا ہے قید خانہ سبھی قید ہیں مگر
ان قیدیوں میں تیرا گرفتار کون ہے

گل راہ میں بچھے ہوں تو ساتھی ہزار ہیں
لیکن رفیق وادیٔ پر خار کون ہے

دل میں ہوں ناوک غم دوراں لئے ہوئے
مجھ سا حریص لذت آزار کون ہے

سب پھیرتے ہیں تجھ سے نظر اے زوال حسن
آئینے کے سوا ترا غم خوار کون ہے

اپنی دوکاں بڑھائیے اب حضرت وفاؔ
اس دور میں وفا کا خریدار کون ہے

وفا ملک پوری

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم