غزل
میری چشم نم میں رواں دواں مری زندگی کا عذاب تھا
جسے دیکھتے ہی میں مر گئی وہی عکس محو سراب تھا
مری عمر رفتہ کی خیر ہو کہ ترے بغیر گزر گئی
جہاں سانس لینا محال تھا جہاں رنج خانہ خراب تھا
وہی سرخ لب وہی آئنہ وہی دشت دشت سی زندگی
مرے چارہ گر مرے مہرباں یہی زندگی کا شباب تھا
مرے ہم نشیں مرے ہم نوا مرے گرد و پیش میں کیا ہوا
نہیں کوئی بھی مرا مبتلا ترے نقش پا کا جواب تھا
مرے چار سو تھی اداسیاں مرے گرد و پیش میں رنج تھے
جنہیں دیکھ دیکھ میں جی اٹھی کوئی خوبرو مرا خواب تھا
یہاں رنگ و بو میں ہوا ہے کیا کوئی دل نشیں نہیں بچ سکا
کئی خواب مٹی میں مل گئے مرے پاس جن کا حساب تھا
عمود ابرار احمد