میری گڑیا پیاری پیاری
نیلی پیلی آنکھوں والی
مجھ سے باتیں کرتی ہے وہ
ہنستی بھی ہے روتی بھی ہے
مجھ کو خوب ستاتی ہے وہ
جینز پہن کر آتی ہے وہ
ساڑھی سے گھبراتی ہے وہ
اکثر رات میں تاروں سے وہ
میری باتیں کرتی ہے وہ
صبح سویرے کانوں میں پھر
میرے گانا گاتی ہے وہ
مجھ کو روز جگاتی ہے وہ
نسیم شیخ