loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

19/04/2025 10:50

میں نے ٹوٹے پھوٹے بندھن دیکھے ہیں

Main Nay Tootay Phooty Bandhan Dekhay Hain

غزل

میں نے ٹوٹے پھوٹے بندھن دیکھے ہیں
خواہش کے زندان میں روزن دیکھے ہیں

جھوٹے لوگوں کی سر شاری دیکھی ہے
سچی بات پہ لگتے قدغن دیکھے ہیں

بحرِ محبت میں بھی خشکی در آئی
دشتِ الم میں بھیگے دامن دیکھے ہیں

کوئی فاتحہ پڑھنے والا ملتا نہیں
دل گلشن میں ایسے مدفن دیکھے ہیں

دل میں کالے جذبوں کے انبار تلے
ہم نے رنج و درد کے کارن دیکھے ہیں

میں نے دیکھی ہے آتش میں بارش بھی
میں نے جلتے بجھتے تن من دیکھے ہیں

عشق میں ناکامی کے مارے چھپتے ہوئے
دل گلخن میں بنتے کندن دیکھے ہیں

شائستہ کنول عالی

Shaista Kanwal Aali

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم