نظر اٹھا کے دیکھیے ، جناب ! ایسا کچھ نہیں
حضور پیش آپ کے حجاب ایسا کچھ نہیں
ادھورے سے سوال سب کے "کچھ تو ہے جی کچھ تو ہے”
اور آپ کا مکمل اک جواب "ایسا” کچھ نہیں
ہمیشہ اپنے حق میں ہم بس اتنا بول پائے ہیں
حضور ایسا کچھ نہیں ، جناب ایسا کچھ نہیں
لکیریں ہاتھ کی لہو کو اپنی سمت لے گئیں
یقین جان لیجیے ، خضاب ایسا کچھ نہیں
بہت سی چیزیں دل کا درد کم نہ ہونے دیں گی پر
تمھارے سرد لہجے کے عذاب ایسا کچھ نہیں
نوشین فاطمہ