loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/04/2025 06:31

وصل سا رنگِ جدائی نہیں دیتا سب کو

وصل سا رنگِ جدائی نہیں دیتا سب کو
تخلیہ غم سے رہائی نہیں دیتا سب کو

گدلے پانی میں بھی ہر عکس اتر جاتا ہے
یہ الگ بات دکھائی نہیں دیتا سب کو

لوگ کیا یوں ہی مری سمت کھنچے آتے ہیں
دل کا نغمہ جو سنائی نہیں دیتا سب کو

میں جو روؤں تو مرے کام سنوارے آ کر
وہ سخی اشک بہائی نہیں دیتا مجھ کو

اپنے حصے کے پرندوں کو الگ رکھتا ہے
قید خانے سے رہائی نہیں دیتا سب کو

رب نے اک جیسا بنایا نہیں بندوں کا خمیر
ایک ہی صدق نوائی نہیں دیتا سب کو

کوزہ گر لاکھ ہو مائل بہ کرم پھر بھی جان
اپنے ہاتھوں کی صفائی نہیں دیتا سب کو

جان کاشمیری

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم