Wafa Khuloos Mohabat ko aam karty Hain
غزل
وفا خلوص محبّت کو عام کرتے ہیں
جو نیک لوگ ہیں وہ نیک کام کرتے ہیں
جو کاروبار میں کرتے ہیں جھوٹ کو شامل
حلال رزق کو رزق حرام کرتے ہیں
خُدا کی رحمتیں نازل انہیں پہ ہوتی ہیں
جو لوگ ذکرِ خُدا صبح و شام کرتے ہیں
ثبوت پیش کریں اور کیا محبّت کا
ہم اپنی شاعری تُجھ پر تمام کرتے ہیں
ہر ایک بات کو ہم پہلے تولتے ہیں فراز
پھر اس کے بعد کسی سے کلام کرتے ہیں
سرفراز احمد فراز دہلوی
Sarfaraz Ahmed Faraz Dehlivi