Wo Shoor hay kay yahan kuch Sunaee detta Nahi
غزل
وُه شور ہے کہ یہاں کُچھ سُنائی دیتا نہیں
تلاش جِس کی ہے وه کیوں دِکھائی دیتا نہیں
سُلگ رہا ہوں میں برسات کی بہاروں میں
یِه میرا ظرف کہ پِھر بھی دُہائی دیتا نہیں
نجانے کتنی مشقّت سے پالتی ہے یتیم
ہے دُکھ کی بات کہ اِمداد بھائی دیتا نہیں
درِ فرار مِرے واسطے کُھلے تو ہیں
وه زُلف قید سے لیکِن رِہائی دیتا نہیں
زمین دار نے دہقاں کی پگ اُچھالی آج
که فصل کاٹتا تو ہے بٹائی دیتا نہیں
میں اپنے نام کی اِس میں لکِیر کھینچ نہ لُوں
وُه میرے ہاتھ میں دستِ حِنائی دیتا نہیں
نہ ہوتی حُسن کی توصِیف گر اُسےؔ مقصُود
تو شاہکارؔ کو اِتنی صفائی دیتا نہیں
کسک جو دِل میں ہے بخشی ہُوئی اُسیؔ کی ہے
مقامِ عِشق تلک جو رسائی دیتا نہیں
رشِیدؔ پیڑ کے ساۓ سے سُکھ کی تھی اُمید
یہ کیا کِہ بیٹا بھی گھر میں کمائی دیتا نہیں
عبد الرشید حسرت
Abdul Rasheed Hasrat