کسی خوابیدہ موسم میں
تمہاری یاد کا بادل
برستا ہے تو دل صحرا
بہت سیراب ہوتا ہے
بہت جب یاد آتے ہو
میں اپنے فون پر چہرہ تمہارا دیکھ لیتی ہوں
مگر یہ دل نہیں بھرتا
جو وڈیو کال پر آ کر سمجھتے ہیں،
کہ اس سے دوریاں باقی نہیں رہتیں !
۔۔۔۔تو پھر ان کو بتا دو تم
یہی وہ وقت ہوتا ہے
کہ جب مجھ کو
فقط اک تم ہی تم درکار ہوتے ہو
کہ وڈ یو کال پر موجود ہو تے ہو
مگر مجھ کو میّسر تم نہیں ہوتے
تو پھر اس تشنگی کا
کیا کیا جائے
تو پھر ان سے کہو ، مجھ کو
تمہارا لمس
وڈیو پر
کہاں محسوس ہوتا ہے۔
ڈاکٹرحنا امبرین طارق