Wo ayaam e Tifli Nawabi Nawabi
غزل
وہ ایّام طفلی نوابی نوابی
یہ اب عہد پیری خرابی خرابی
کہاں ہیں وہ موسم گلابی گلابی
وہ فرصت کی شامیں شہابی شہابی
سوالی اگر حسن کی ہوں ادائیں
نہ ہو عشق کیوں کرجوابی جوابی
ضیا پاشئ حسن سے اس کا چہرہ
رہا آپ ہی خود حجابی حجابی
نبھے کابھلاساتھ ایسے کسی سے
رویّہ ہے اس کا عتابی عتابی
بلندی پہ بھی محو پرواز رہ کر
نظر ہے زمیں پر عقابی عقابی
فقط موت ہی خود رضیّہ جزاہے
رہی زندگی یوں عذابی عذابی
رضیہ کاظمی
Razia Kazmi