loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

17/06/2025 13:38

وہ مجھے دے کے بددعا گزرا

Wo mujhay Day kay bad dua Guzra

غزل

وہ مجھے دے کے بددعا گزرا
حادثہ سوچ پر نیا گزرا

بھاگ نکلے یوں حسن کے پیچھے
عشق ہوتا نہیں گیا گزرا

ہم تغافل کی زد میں ہیں اب کے
چپکے چپکے وہ کج ادا گزرا

میں گریزاں تھی ہر گھڑی اس سے
وہ بھی پل بھر کا آشنا گزرا

شام گزری اداس لہجے میں
وہ بهی مجھ سے خفا خفا گزرا

میری مٹی اٹھا کے کوزہ گر
جانے کیا کیا مجهے بنا گزرا

دھڑکنیں کس کو یاد کرتی ہیں
کون دل سے ترے سوا گزرا

وہ وظیفوں سا شخص تھا زہرا
قرب اس کا سر دعا گزرا

زہرا بتول زہرا

Zahara Batool Zehra

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم