MOJ E SUKHAN

ویسے سیدھا سادا بھولا بھالا ہے

ویسے سیدھا سادا بھولا بھالا ہے
حضرت پھر بھی بارہ بچوں والا ہے

خوف آتا ہے محترمہ کے اشکوں سے
اس کی پلکوں میں ایسا پرنالہ ہے

لوگ بلیک اینڈ وائٹ اس کو کہتے ہیں
ہر اک لہنگا جس گوری کا کالا ہے

پھر بھی گھس جاتی ہے اس میں محبوبہ
گو اس دل کے گیٹ پہ پکا تالہ ہے

فیصل تب سے مدہوشی کا صارف ہوں
جب سے میں نے اپنا ہوش سنبھالا ہے

ڈاکٹر عزیز فیصل

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم