MOJ E SUKHAN

پاس بھی رہ کر دور ہے تو

غزل

پاس بھی رہ کر دور ہے تو
میں بے بس مجبور ہے تو

پیاسی اکھیاں ڈھونڈھ تھکیں
بول کہاں مستور ہے تو

روگ اور جوگ اٹوٹ سہی
آس یا پاس ضرور ہے تو

ایک اکیلا میں بے کل
تنہا چکنا چور ہے تو

پیار اقرار سے جوڑ سبھی
میں دنیا دستور ہے تو

ہاتھ سے دور نگہ سے جدا
دل میں نور ظہور ہے تو

ہر چوکھٹ میں نراس اداس
ہر آنگن رنجور ہے تو

ناصر شہزاد

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم