Purani Caar Ka Model Naya Honay say Darta Hay
پرانی کار کا ماڈل نیا ہونے سے ڈرتا ہے
عجیب انسان ہے شادی شدہ ہونے سے ڈرتا ہے
بہت سائز میں چھوٹا ہو گیا مہنگائی کے باعث
کبابِ سیخ بھی اب سیخ پا ہونے سے ڈرتا ہے
خلا میں اس لیے ناسا ہمیں جانے نہیں دیتا
خلا انسان کا بیت الخلا ہونے سے ڈرتا ہے
مرے حق میں کٹوتی پر کٹوتی کرکے وہ بولے
یہ پاجامہ ہے لیکن جانگیہ ہونے سے ڈرتا ہے
مرا اک دوست شاعر ہے مگر شادی نہیں کرتا
غزللکھتا ہے لیکن مرثیہ ہونے سے ڈرتا ہے
خالد عرفان
Khalid Irfan