Parhoon Ga likhoon Ga main naahir Banoo ga
غزل
پڑھوں گا لکھوں گا میں ناشر بنوں گا
ہوں ننھا سا لیکن میں باقر بنوں گا
کروں گا نہ ہر گز غلط کام کوئی
ملے صبر سے سب، میں صابر بنوں گا
چلوں گا میں آگے ، مگرساتھ ہوں گے
مرے یار سارے ، میں حاشر بنوں گا
سبھی خوش رہیں گے سدا ساتھ میرے
ہاں خوشیوں کا ایسا میں تاجر بنوں گا
گنہ سے میں بچنے کی کوشش کروں گا
ہاں کوشش سے اپنی میں طاہر بنوں گا
فلاحی سبق میں پڑھاؤں گا سب کو
سحر ایسا پھونکوں گا ساحر بنوں گا
سدا کام آؤں گا دنیا میں سب کے
میں تو ایدھی کے جیسا نادر بنوں گا
ریحانہ اعجاز
Rehana Aijaz