MOJ E SUKHAN

پھیکی صبحیں پھیکا سورج

پھیکی صبحیں پھیکا سورج
روٹھی شامیں ڈھلتا سورج

تجھ سے وابستہ تھی دنیا
میں نے تجھ کو سمجھا سورج

رب سے جا کر یہ پوچھوں گی
کیسی دنیا کیسا سورج

جیتے مرتے ہر دم سوچا
قسمت میں ہے کیسا سورج

میں نے خوابوں کی وادی میں
سچ مج ڈھلتے دیکھا سورج

ڈاکٹر حنا امبرین طارق

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم