پیاری سی اک ڈبیا ہے

پیاری سی اک ڈبیا ہے
اس میں وقت کی پڑیا ہے

ہر گھر میں وہ ہوتی ہے
ہنستی گاتی رہتی ہے

رات کو ہم سو جاتے ہیں
بس وہ چلتی رہتی ہے

وقت ہے کیا بتلاتی ہے
چپکے سے اٹھلاتی ہے

سورج چڑھتا دیکھے تو
ٹن ٹن شور مچاتی ہے

گھر میں سب سے ہے چالاک
کہلاتی ہے وال کلاک

نسیم شیخ

Facebook
Twitter
WhatsApp