loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

17/06/2025 21:10

پیکرِ جرأت وفا کی انتہا عباس ہیں

پیکرِ جرأت وفا کی انتہا عباس ہیں
ثانئ حیدر ہیں شیرِ کربلا عباس ہیں

جس طرح ہیں قوتِ بازوئے احمد مرتضیٰ
قوتِ شبیر زہرا کی دعا عباس ہیں

کرلے جو زیرِ نگیں دشمن کو بے تیغ و سپر
مظہرِ خیبر شکن، لشکر کشا عباس ہیں

آس پانی کی نہیں ٹوٹی خیامِ شاہ میں
جب تلک بچوں کو تھی ڈھارس چچا عباس ہیں

کس طرح جانے دیں غازی کو سوئے مقتل حسین
شہہ کو ہے معلوم زینب کی ردا عباس ہیں

رن میں جب اترا جری گھبرا گئی فوجِ شقی
کوئی بولا ہیں علی کچھ نے کہا عباس ہیں

مل گیا رازِ حیاتِ جاوداں اس کو صبا ؔ
جس کی منزل کربلا اور رہنما عباس ہیں

صبا عالم شاہ

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم