چاند تارا ہے پرچم پہ اپنے سجا
تاقیامت نہیں ہوگا اس سے جدا
سبز پرچم ہے ملت کا اک ترجماں
سب کی عظمت کا ہے یہ مکمل نشاں
اس پہ قربان ہے ملک کا نوجواں
اس کا ہم راز ہے ساتواں آسماں
اس کو لہرائیں گے شان سے آن سے
اس میں سب کی بقا ہے یہ قومی نشاں
قوم کی شان ہے یہ ہی پہچان ہے
اس کو چاہیں گے جب تک رواں جان ہے
چاند تارا ہے پرچم پہ اپنے سجا
تاقیامت نہیں ہوگا اس سے جدا
نسیم شیخ