MOJ E SUKHAN

چوروں کے ہاتھ میں ہے وطن جاگتے رہو

چوروں کے ہاتھ میں ہے وطن جاگتے رہو
مشکل میں پڑ چکا ہے چمن جاگتے رہو

بتلاو اہلِ فکر کو اب رہبری کریں
منزل ہوئی ہے اپنی کٹھن جاگتے رہو

خنجر بناو انگلیاں سچ بولو برملا
کھینچے نہ کوئی آکے دہن جاگتے رہو

جھونکے ہوا کے روٹھ گئے جانے کس لیے
بڑھتی ہی جا رہی ہے گھٹن جاگتے ہو

ہم چھپ چھپا کے زندگی کیسے گزار لیں
جیسا بھی ہو ہوا کا چلن جاگتے رہو

منزل پہ پاوں دھرنے کا ہے منفرد مزہ
اترے گی پھر ہی جا کے تھکن جاگتے رہو

قیمت چکانی پڑتی ہے راہِ صراط کی
سچ کا نتیجہ گور و کفن جاگتے رہو

ماجد یہ گہری نیند تو ہنگامہ خیز ہے
کہتا ہے میرا طرزِ سخن جاگتے رہو

ماجد جہانگیر مرزا

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم